counter easy hit

دو شہریوں کی شہادت، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

Indian, Deputy, High Commissioner,, summoned, in, the, foreign, office, on, martyrdom, of, two, citizens, of , Pakistan, alongside, the, line of, controlبھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بٹل،جند روٹ اورتتہ پانی سیکٹرز پر پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2شہری شہید اور 5زخمی ہوگئے۔پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرلیا جنہیں احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔لائن آف کنٹرول میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں،آج کے واقعے میں 2شہری شہید جبکہ 5شہری زخمی ہو گئے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آج بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔مراسلے کے مطابق بھاری فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2پاکستانی شہری شہید جبکہ 5زخمی ہوئے ہیں، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پاکستان بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website