بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سابق کپتان اظہرالدین نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی حمایت کر دی۔ہربھجن کا کہنا ہے کہ اگر ملک کا مفاد کرکٹ نہ کھیلنے میں ہے تو پھر بھارت آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان سے کیوں کھیلتا ہے؟ 
اس موقع پر عامر سہیل نے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے مگر جب بھی پاکستان میں جمہوری حکومت آتی ہے اس سے تعلقات بگاڑ لیتا ہے۔سابق بھارتی کپتان اظہرالدین نے کہا کہ وہ پہلے بھی یہ معاملہ اٹھا چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔








