yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے مکمل تیار ۔۔۔ مگر پاکستان میں اس وقت کیا ہو رہا ہے اور عمران خان کو کیا کرنا چاہیے ؟ حامد میر نے شاندار تجویز دے دی

MH Kazmi September 20, 2019 1 min read
INDIA, CAN, ATTACK, AZAD KASHMIR, SENIOR, JOURNALIST, HAMID MIR, CLAIMS, IN, HIS, COLUMN
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اگر کوئی غلط فہمی ہے تو اپنے دل و دماغ سے نکال دیجئے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بعد بھارت کی نظر آزاد کشمیر پر ہے۔بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامینم جے شنکر نے 17ستمبر کو نئی دہلی میں میڈیا سے کہا ہے کہ ’’توقع ہے پاکستانی مقبوضہ کشمیر ایک دن ہمارے زیر اختیار ہوگا۔‘‘ جے شنکر نے اپنی گفتگو میں الفاظ کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کیا۔ موصوف نے کہا پاکستانی مقبوضہ کشمیر ہماری فزیکل اتھارٹی میں ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ کہا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات ہوں گے تو پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر ہوں گے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ بار بار کہہ چکا ہے کہ ہم پاکستانی کشمیر کو بھارت کا حصہ بنائیں گے لیکن وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر ہمارے زیرِ اختیار ہوگا۔ جے شنکر بھارت کا پہلا وزیر خارجہ ہے جو سیکرٹری خارجہ بھی رہ چکا ہے۔ امریکہ اور چین میں اپنے ملک کا سفیر بھی تھا اور ڈپلومیٹک کیریئر کی ابتدا روس سے کی۔ جب تک راج ناتھ سنگھ اور امیت شاہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر قبضے کی بڑھکیں مارتے رہے تو بھارتی میڈیا نے بھی ان بڑھکوں پر توجہ نہیں دی لیکن جے شنکر کی طرف سے بیان سامنے آنے کے بعد ناصرف بھارتی میڈیا بلکہ عالمی سفارتی حلقوں کے کان بھی کھڑے ہو گئے ہیں۔ یہ بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی تقریروں سے صرف دس دن قبل دیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بھارت کی طرف سے ملفوف انداز میں صرف پاکستان کو جنگ کی دھمکی نہیں دی جا رہی بلکہ پوری دنیا کو ذہنی طور پر تیار کیا جا رہا ہے کہ بھارت فی الحال مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور اگر مذاکرات ہوئے تو اس علاقے پر نہیں ہوں گے جسے پاکستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کہا جاتا ہے. مذاکرات اس علاقے پر ہوں گے جسے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کہا جاتا ہے۔

ظاہر ہے یہ اس صورت میں ممکن ہے جب کسی محدود جنگ یا جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا جائے۔ جو لوگ ریاستِ جموں و کشمیر کے جغرافیے سے واقف ہیں وہ اس رائے سے اتفاق کریں گے کہ بھارتی فوج کے لئے مظفر آباد تک پہنچنا بہت مشکل ہے البتہ کسی حملے کے نتیجے میں چند کلومیٹر علاقے پر قبضہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ قبضہ پاکستان بھی کر سکتا ہے۔ جو بھی پہلے حملہ کرے گا وہ کچھ نہ کچھ علاقے پر قبضہ کر سکتا ہے کیونکہ لائن آف کنٹرول پر ہر جگہ آہنی باڑ نہیں ہے۔ عرض یہ کرنا ہے کہ 5اگست کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے اپنے آئین میں موجود دفعہ 370اور 35اے ختم کرکے ایک وعدہ پورا کیا لیکن وہ آزاد کشمیر پر قبضے کا وعدہ پورا کرنے کی بھی تیاری میں ہے۔ اب ذرا یہ سوچئے کہ بھارت کے عزائم کے مقابلے پر پاکستان کی کیا تیاری ہے؟ اس وقت پاکستان کو جس اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، وہ اتحاد پیدا کرنے کے لئے عمران خان کی حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں؟ کیا وزیر قانون فروغ نسیم کی طرف سے کراچی میں دفعہ 149کے استعمال کی تجویز سے یکجہتی کو فروغ ملا؟

اس تجویز کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش سے ڈرانے کی کوشش کی اور نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکائونٹس کیس میں طلب کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر تقریریں تو بہت کر رہے ہیں لیکن ان کے کئی ناقدین کا خیال ہے کہ کشمیر پر بیان بازی کا اصل مقصد ملک کے معاشی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔ حالات کی نزاکت کا تقاضا یہ تھا کہ عمران خان داخلی استحکام کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتے لیکن پیر کو قومی اسمبلی میں ان کے نوجوان وزیر مراد سعید اور پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے ایک دوسرے کے بارے میں جو لب و لہجہ اختیار کیا، تو یہ لگتا ہی نہیں تھا کہ ہماری سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ایسا لگتا تھا کہ مراد سعید کو اصل خطرہ نریندر مودی سے نہیں بلکہ بلاول بھٹو زرداری سے ہے۔ اب ذرا اپوزیشن کے کردار کا جائزہ بھی لے لیں۔ حکومت نے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی تو اپوزیشن نے بھی اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ مولانا فضل الرحمٰن چاہتے ہیں کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی طرف سے اسلام آباد میں دھرنے کی حمایت کی جائے لیکن ان دونوں کی پارٹیاں آئیں بائیں شائیں کر رہی ہیں۔ حکومت کو اپوزیشن کی نیت پر شک ہے اور اپوزیشن کو اپوزیشن کی نیت پر شک ہے۔ شک و شبہے سے بھرپور صورتحال میں مولانا فضل الرحمٰن اکتوبر کے آخر میں اسلام آباد کے لاک ڈائون کی کال دینے کے ارادے پر مضبوطی سے قائم ہیں اور چند ہفتوں کے التوا پر بھی راضی نہیں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ اسلام آباد میں بہت بڑا مجمع اکٹھا کر لیں گے اور جو انہیں مولانا ڈیزل کہہ کر چھیڑتے تھے، انہیں اسلام آباد سے بھاگنے کے لئے ڈیزل نہیں ملے گا۔

عمران خان کے ساتھ وہی کچھ ہونے والا ہے جو عمران خان نے نواز شریف کی حکومت کے ساتھ کیا تھا اور عمران خان کی حکومت وہی غلطیاں کر رہی ہے جو نواز شریف کی حکومت نے کیں۔ جب عمران خان نے دھرنا شروع کیا تو نواز شریف حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ عدلیہ اور میڈیا سے بھی لڑنا شروع کر دیا۔ عمران خان کی حکومت بھی وہی کر رہی ہے۔ ابھی مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا شروع بھی نہیں ہوا اور حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سمیت کئی ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سونے پر سہاگہ میڈیا ٹریبونلز قائم کرنے کا فیصلہ ہے۔ عدلیہ سے بھی لڑائی، میڈیا سے بھی لڑائی، اب تو تحریک انصاف نے آپس میں بھی لڑائی شروع کر دی ہے۔ آج کل تحریک انصاف والے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ کر رہے ہیں، اسی لئے مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ کوئی اسلام آباد آئے نہ آئے، میں تو آئوں گا اور اگر مجھے گرفتار کرلیا گیا تو میرے کارکن ہر صورت آئیں گے۔ مولانا کو یقین ہے کہ اب عمران خان کی حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا۔ یہ کہنے کے بعد وہ کچھ رکتے ہیں، کچھ سوچتے ہیں اور پھر کہتے ہیں ’’ہاں ایک صورت میں عمران کی حکومت بچ سکتی ہے، وہ یہ کہ بھارت ہم پر حملہ کر دے۔‘‘

INDIA, CAN, ATTACK, AZAD KASHMIR, SENIOR, JOURNALIST, HAMID MIR, CLAIMS, IN, HIS, COLUMN

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
IMRAN KHAN, SHOULD, GET, AWAY, FROM, IRAN, SAUDI, ARRABIA, TENSION, OTHER WISE, THERE, CAN, BE, A, BIG, LOSS, SAYS, PTI, LEADER, RAMESH KUMAR
Previous Post سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی : عمران خان یہ غلطی ہرگز نہ کریں ورنہ بڑا نقصان کروا بیٹھیں گے ؟ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے انمول مشورہ دے دیا
Next Post جنیوا،اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا چوہدری پرویز اشرف سابق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں کشمیریوں کی آزادی اورانڈیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
PAKISTANI, AND, KASHMIRI, COMMUNITY, RAISED, PROTEST, BEFORE, UN, OFFICE, IN, GENEVA, SWITZERLAND

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.