counter easy hit

اوباما اور مشعل اوباما کی بیٹیاں دراصل کیسے پیدا ہوئی تھیں ؟ پوری دنیا کے لیے ناقابل یقین انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ اورامریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام سابق خاتون اول 54 سالہ مشعل اوباما نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو آئی وی ایف کے ذریعے جنم دیا ہے۔

مشعل اوباما نے خود اس بات کااعتراف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی سالوں کے بعد ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا تھا۔اس کے علاوہ سابق امریکی خاتون اول کے مطابق حمل ضائع ہونے کے بعد انہیں اپنے شوہر براک اوباما نے مشورہ دیا تھا کہ ہمیں بچوں کی پیدائش کے لیے کچھ کرنا ہوگا تب پم نے ’ان وٹرو فرٹیلائیزیشن‘ (آئی وی ایف) کی تکنیک کا سہارا لیا تھا۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشعل اوباما نے اپنی آنے والی کتاب میں نہ صرف اپنی بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے اہم انکشافات کیے، بلکہ انہوں نے دیگر کئی معاملات پر بھی کھل کر بات کی ہے جن پر آج تک وہ بات کرنے میں کتراتی تھیں ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ جب وہ 33 یا 34 سال کی تھی تو ان کا حمل ضائع ہوا، جس کے بعد انہوں نے آئی وی ایف کی مدد سے بچیوں کو جنم دینے کا فیصلہ کیا۔

سابق خاتون اول نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے مشورے پر دونوں بیٹیوں کو آئی وی ایف کے ذریعے جنم دیا۔خیال رہے کہ آئی وی ایف کے لیے بچوں کا تولیدی عمل مصنوعی طریقے سے کیا جاتا ہے، اس کے لیے ماں کی بچہ دانی سے انڈے نکال کر لیبارٹری میں والد کے اسپرم سے ملائے جاتے ہیں۔دونوں کو ملائے جانے کے محض ایک ہفتے کے اندر ہی حمل کی تولید ہو جاتی ہے، جس کے بعد اس حمل کو کسی اور خاتون کی بچہ دانی میں داخل کیا جاتا ہے۔

مشعل اوباما نے جن بیٹیوں کو آئی وی ایف کے تحت جنم دیا، اب ان کی عمریں 17 اور 20 سال ہیں اوران کی بڑی بیٹی مالیا کی عمر 20 جب کہ چھوٹی بیٹی ساشا کی عمر 17 سال ہے۔

مشعل اوباما نے سابق امریکی صدر براک اوباما سے 1992 میں شادی کی، تاہم ان کے تعلقات 1980 کے بعد ہی زمانہ طالب علمی میں استوار ہوئے تھے۔مشعل اوباما امریکا کی 44 ویں خاتون اول جب کہ پہلی سیاہ فام خاتون اول تھیں۔ان کے شوہر 59 سالہ براک اوباما امریکا کے پہلے سیاہ فام اور 44 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

براک اوباما پہلی بار 20 جنوری 2009 اور دوسری بار 2013 میں امریکی صدر منتخب ہوئے، وہ 20 جنوری 2017 تک ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد سابق امریکی صدر نے اوباما فاؤنڈیشن نامی سماجی تنظیم قائم کی، جس کے تحت دنیا بھر میں صحت، تعلیم، خواتین کی خودمختاری اور غربت کے خاتمے کے لیے منصوبے جاری ہیں۔

مشعل اوباما کی یادداشتوں پر مبنی کتاب جلد ہی شائع ہونے والی ہے، جس میں انہوں نے اپنے بچپن، شادی اور بطور امریکی خاتون اول کے واقعات بھی لکھے ہیں۔مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم پر بھی تنقید کی ہے۔مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 2017 کے امریکی انتخابات کی خاتون امیدوار ہلیری کلنٹن پر تنقید کرنے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔