counter easy hit

کوئی فنکاری کام نہ آئی : ایم کیو ایم نے فاروق ستار کو زور کا جھٹکا دے دیا

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی رہنما فاروق ستار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا جس میں انہوں نے مشاورت کے بعد فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم کے ایک اعلامیے کے مطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سر براہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سابقہ کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کو بھیجے گئے اظہار وجوہ نوٹس اور اس کی عدم تکمیل پر بھیجے گئے یاد دہا نی نو ٹس کے مندرجات سے آگا ہ کیا گیا ۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام تفصیلا ت کو سامنے رکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ تنظیمی نظم وضبط اور آئین کی سنگین خلاف ورزیو ں، تنظیم میں گروہ بندی اور دیگر سنگین تنظیمی خلاف ورزیوں پر ڈاکٹر فاروق ستار کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے۔

رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ آج کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھا جا ئے بصورت دیگر ایسا کر نے والوں کیخلاف بھی سخت کا رروائی کی جا ئے گی ۔