counter easy hit

وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں کس شاندار منصوبے کا افتتاح کرنے والے ہیں ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کل لاہور میں قوم کو ایک بری مبارکباد دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان ہفتے کے روز لاہور کا دورہ کریں‌ گے اور اسی دورہ کے دوران شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا. اس منصوبے کے تحت وفاقی حکومت ملک کے بڑے شہروں میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کرے گی. دورے کے موقع پر وزیراعظم گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب، کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے.

دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وزیراعظم کو احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر بریفنگ دی جائے گی.پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے مشاورت کریں گے، وزیر اعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی.

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے. یاد رہے کہ وزیر اعظم نے یوم اقبال پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں تھا کہ اقبال کا شاہین خوف اور ذہنی دباؤ سے آزاد تھا، کوئی کام ناممکن نہیں، یہ قوم عظیم بن سکتی ہے.