counter easy hit

ناقابل یقین انکشاف

Incredible discovery

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ملتان سلطانز کو فرنچائز فیس لئے بغیر ہی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے اور ٹورنامنٹ ختم ہونے کے چار ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی ملتان سلطانز کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس فرنچائز کی مالک کمپنی معاہدے کے تحت مالی ادائیگی نہیں کر سکی تھی جس پر پی سی بی نے ملتان سلطانز سے کنٹریکٹ ختم کرتے ہوئے ٹیم کے تمام حقوق اپنے پاس محفوظ کر لئے تھے اور عبوری طور پر اسے ’چھٹی ٹیم‘ کا نام دیدیا گیا جس کے بعد اسلام آباد میں منعقدہ ڈرافٹ میں فرنچائز کیلئے کھلاڑیوں کا چناو¿خود بورڈ نے کیا اور پھر فروخت کیلئے ٹینڈرز کا عمل شروع ہوا۔پی سی بی نے کیلئے فرنچائز کی بنیادی قیمت 52 لاکھ ڈالر سالانہ مقرر کی تھی اور پی ٹی آئی رہنماءجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین دسمبر میں 6.35ملین ڈالرز سالانہ کے عوض 7سال کیلئے ملکیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بعد میں انہوں نے فرنچائز کا نام ملتان سلطانز ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا جس نے شعیب ملک کی قیادت میں کھیلتے ہوئے اپنے 10 میں سے صرف3 میچ جیتے اور 6 ٹیموں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملتان سلطانز سے فرنچائز فیس لئے بغیر ہی بورڈ نے اسے رواں برس ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی، ایونٹ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا گیا تھا اور یوں چار ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے مگر تاحال ملتان نے کوئی ادائیگی نہیں کی۔ ملتان سلطانز سے فرنچائز فیس لئے بغیر ہی بورڈ نے اسے رواں برس ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی، ایونٹ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا گیا تھا اور یوں چار ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے مگر تاحال ملتان نے کوئی ادائیگی نہیں کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website