counter easy hit

(ن) لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے والا انکشاف

N league reveals brick-to-brick play

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اعتراف کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگکے صدر میاں شہباز شریف نے ابھی تک ڈیلی میل اخبار کے خولاف دعویٰ دائر نہیں کیا ہے۔ جاوید لطیف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئےایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل کو نوٹس دیا ہے ابھی دعویٰ دائر نہیں کیا تاہم وہ جلد دعویٰ دائر کر دیں گے۔خیال رہے کہ ڈیلی میل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں شہباز شریف کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ کی سر زمین منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئی۔ ڈیلی میل کے مطابق کئی ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ علی عمران کو ایرا کے پروجیکٹ سے براہ راست ادائیگی کی گئی۔ شہباز شریف نے اخبار کی خبر کی تردید کرنے کی بجائے اخبار کی انتظامیہ سے صرف اتنی شکایت کی کہ ان کا مؤقف نہیں لیا گیا۔ن لیگ نے اس خبر کو پلانٹڈ قرار دیا تھا۔ شہباز شریف نے اخبار کے خلاف دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا بعد میں لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ اخبار کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے تاہم اب لیگی رہنما جاوید لطیف نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل کو نوٹس دیا ہے ابھی دعویٰ دائر نہیں کیا۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کررہی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے جیل میں بیٹھے قیدیوں تک برطانوی صحافی کو رسائی دی اور ڈیلی میل میں اسٹوری پلانٹ کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتشہباز شریف اور نواز شریف کے بغض میں ملک دشمنی کررہی ہے، ان ممالک کو نشانہ بنایا گیا جو مشکل میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کر رہی ہے، ان کی ٹانگیں اس لیے کانپ رہی ہیں کہ اسٹوری انہوں نے خود پلانٹ کی۔شہباز شریف نے لندن میں ڈیلی میل کو نوٹس بھجوایا لیکن یہاں حکومت پریس کانفرنس کررہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website