counter easy hit

محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر اپنے شوہر کی حمایت میں میدان میں آ گئیں

Mohammed Amir's wife Nargis Amir came to the field in support of her husband

لاہور( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر تنقید کرنےوالوں کےخلاف ان کی اہلیہ نرجس عامر میدان میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ان پر کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر کی اہلیہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ” مجھے شوہر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں تھی تاہم ان پر تنقید پر یہ کہنا چاہوں گی کہ عامر انگلینڈ یا کسی دوسرے ملک کے لیے کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں، عامر کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے، وہ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کرنا پسند کرتے ہیں، وہ صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں، انہوں نے کرکٹ کو خیرآباد نہیں کیا ہے، وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے ملک کی نمائندگی کریں گے،نرجس عامر نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے جو عامر کو ریٹائرمنٹ کو لے کر ان پر تنقید کررہے ہیں ،آمین“۔ واضح رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اس کے بعد کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بھی ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جانے کا نہیں لوٹانے کا وقت ہے، سپاٹ فکسنگ کے دوران بورڈ نے ان کو ٹیم میں واپس لانے کے لیے بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website