counter easy hit

مشتری ہوشیار باش، عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا۔۔۔ جن پاکستانیوں نے وزیراعظم سیٹیزن پورٹل میں شکایات جمع کروا رکھی ہیں وہ یہ خبر ضرور پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کو حل کئے بغیر نمٹانے کا نوٹس لے لیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی شکایت نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت لی جائے، غیر مجاز افسران کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی۔

غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دارادارے کا مجاز افسر ہوگا۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماتحت افسران شہری کی شکایات کو بغیرنتیجہ نمٹا نہیں سکتا۔ کوئی بھی شکایت نمٹانے سے قبل مجازافسر کی اجازت ضروری ہو گی ۔ مجازافسرہی شکایات کو حل یا ختم کرنے کے فیصلے کا مجاز ہو گا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دارادارے کا مجاز افسر ہوگا۔ شکایات کے حل کے لئے غیر مجاز افسران کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی۔ وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کواس حوالے سے خط بھی لکھ دیا۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ پورٹل پر آنے والی شکایات کے حل میں سندھ حکومت سب سے پیچھے رہی۔رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سر فہرست رہے، وفاقی وزارتوں اور اداروں نے 5 لاکھ 9 ہزار 153 سے زائد شکایات حل کیں، وفاقی اداروں کی جانب سے 92 فیصد شکایات حل کی گئیں۔

IMRAN KHAN, ISSUED, NEW, ORDERED, FOR, DHARNA, AND, MOLANA FAZAL UR RAHMAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website