counter easy hit

ایک بار پھر غریبوں کی شامت ۔۔۔۔ تبدیلی سرکار نے غریبوں کے عام استعمال کی کس چیز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ، لاکھوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں پیٹرول اور سی این جی پر چلنے والے رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 ماہ تک بجلی پر چلنے والے رکشے متعارف کروا دیے جائیں گے، کوشش ہے 3 سے 4 سالتک موجودہ رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان کے متعدد شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری خاص کر ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ پیٹرول اور سی این جی پر چلنے والے رکشے اگلے 3 سے 4 سال کے دوران ختم کر دیے جائیں۔ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ آہستہ آہستہ موجودہ رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پیٹرول اور سی این جی کی بجائے بجلی پر چلنے والے رکشوں کو فروغ دیا جائے۔ فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ اگلے 6 سے 8 ماہ کے اندر اندر پاکستان میں بجلی سے چلنے والے 10 ہزار رکشے متعارف کروائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ایسی گاڑیاں، موٹرسائیکل، بسیں اور رکشے متعارف کروائے جا رہے ہیں جو فیول پر چلنے کی بجائے بجلی پر چلتے ہیں۔ بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کا خرچ کم ہوتا ہے، جبکہ ان کے استعمال سے موحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آتی ہے۔ اب پاکستان میں بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔ اس اقدام سے پاکستان کو زرمبادلہ کے حوالے سے بھی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سالانہ بنیادوں پر اربوں ڈالرز کا تیل خریدنا پڑتا ہے۔ جو ملکی معیشت پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے ۔

POORS, WILL, NOT, USE, THE, THING, GOVERMENT, BANNED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website