counter easy hit

ہالی ووڈ کے کونسے دو معروف ترین اداکار لیڈی ڈیانا کیلئے لڑ پڑے تھے؟ برسوں بعد بڑا انکشاف

لندن (ویب ڈیسک) سابق برطانوی خوبرو شہزادی لیڈی ڈیانا کے حُسن کا جادو دنیا کے ساتھ ساتھ معروف ترین فلم انڈسٹری ہالی ووڈ پر بھی چھایا رہا، نامور برطانوی گلوکار اور لکھاری ایلٹن جان نے اپنی آٹوبایوگرافی میں کئی سال پرانے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جب ہالی وڈ کے دو کامیاب اداکار شہزادی ڈیانا کے لیے ایک دوسرے سے لڑ پڑے تھے ۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 72 سالہ ایلٹن جان نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہوں نے کئی سال قبل ایک تقریب منعقد کی تھی، جس میں اداکار رچرڈ گیئر اور سیلویسٹر سٹالون بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ایلٹن جان کی قریبی دوست شہزادی ڈیانا بھی اس تقریب کا حصہ بنیں۔ گلوکار کے مطابق یہ وہ وقت تھا جب شہزادی ڈیانا اپنے شوہر شہزادہ چارلس سے الگ ہو چکی تھیں اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ اور اداکار رچرڈ گیئر ایک دوسرے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ گلوکار نے مزید بتایا کہ ہم سب ایک ساتھ موجود تھے ، تاہم ایونٹ کا ماحول اس وقت کچھ تبدیل ہوتا نظر آیا جب سیلویسٹر سٹالون کو شہزادی ڈیانا اور رچرڈ گیئر کی بڑھتی دوستی پسند نہیں آئی جس پر انہیں شدید غصہ آگیا تھا۔ ایلٹن جان کے مطابق جس وقت کھانا پیش کیا جا رہا تھا، یہ دونوں اداکار کہیں نظر نہیں آ رہے تھے ، بعد ازاں فلم ساز ڈیوڈ فرنش نے بتایا کہ یہ دونوں شہزادی ڈیانا کیلئے لڑائی کر رہے ہیں۔ بعد ازاں ڈیانا تقریب میں رچرڈ گیئر کے ہمراہ ہی نظر آئیں البتہ سیلویسٹر سٹالون تقریب چھوڑ کر روانہ ہو گئے ۔ایلٹن جان کی سوانح عمر رواں ماہ 15 تاریخ کو ریلیز ہو گی۔2, FAMOUS, HOLLYWOOD, ACTORS, GOUT, QUARRLED, WITH, EACH OTHER2, FAMOUS, HOLLYWOOD, ACTORS, GOUT, QUARRLED, WITH, EACH OTHER2, FAMOUS, HOLLYWOOD, ACTORS, GOUT, QUARRLED, WITH, EACH OTHER

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website