yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

‘عمران خان عدلیہ کے لاڈلے نہیں‘

Web Editor May 14, 2018 1 min read
Imran Khan is not judiciary dear
Share this:

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بنی گالہ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران وزراء کی جانب سے دیئے گئے متنازع بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ‘پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان عدلیہ کے لاڈلے نہیں‘۔

Imran Khan is not  judiciary dearچیف جسٹس نے عمران خان کو عدلیہ کی جانب سے ملنے والی ‘مدد’ کے تاثر کو مسترد کیا۔ واضح رہے کہ یہ ریمارکس چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران دیئے گئے۔ درخواست میں بنی گالہ میں منصوبہ بندی کے بغیر غیر قانونی تعمیرات، نباتاتی باغ پر بڑے پیمانے پر تجاوزات، راول جھیل میں سیوریج کے پانی سے ہونے والی آلودگی اور درختوں کی کٹائی کی جانب عدالت کی توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزیر برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن (سی سے ڈی ڈی) طارق فضل چوہدری کو روسٹرم پر بلاکر دریافت کیا کہ ہم نے کب انہیں لاڈلہ بنایا؟ ہم نے کب انہیں رعایت دی؟ چیف جسٹس نے وقافی وزیر سے سوال کیا کہ عمران خان کے بنگلے کو عدالت نے ریگولرائز کیا تھا یا حکومت نے؟ جس پر وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ عمران خان کی رہائش گاہ اور قرب و جوار میں موجود لاکھوں گھروں کو ان کی وزارت نے ہی ریگولرائز کیا تھا، لیکن طویل عرصے سے اس علاقے کو کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نظر انداز کیا جارہا تھا۔

خیال رہے کہ بنی گالہ اسلام آباد کے مضافات میں قائم ایک بڑا علاقہ ہے جہاں دہائیوں سے بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، عمومی طور پر شہر کے مینیجرز اس قسم کی تعمیرات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتے کیوں کہ وہاں بااثر شخصیات کا اثرورسوخ موجود ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے طارق فضل سے سوال کیا کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، عمران خان کو عدلیہ کا لاڈلہ کیوں کہتی ہیں؟ کیوں نہ مریم اورنگزیب کو بلا کر سی اے ڈی ڈی کے وزیر کا بیان دکھایا جائے؟ آپ عدلیہ کی شہرت کو کیوں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں؟ یاد رہے کہ پاناما پیپرز کا فیصلہ آنے کے بعد سے پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز متعدد مرتبہ عدلیہ پر دہرا میعار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے عمران خان کو عدلیہ کا لاڈلہ قرار دے چکے ہیں۔

جس پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کو اس طرح کے ریمارکس دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ مدعا بھی اٹھایا کہ وفاقی وزیر برائے سی اے ڈی ڈی نے اب تک بنی گالہ کی تعمیر کی ریگولرائزیشن کا معاملہ وفاقی کابینہ کو نہیں بھیجا۔ جبکہ سی اے ڈی ڈی کے وزیر کا کہنا تھا وہ بنی گالہ میں تعمیر شدہ عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے ایک سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران کی رہائش گاہ کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باعث اس کے دستاویزات کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات جعلی تھے، جس پر عدالت نے ان سے پوچھا کہ اگر کاغذات جعلی تھے تو حکومت نے کیا کارروائی کی؟ اگر حکومت ہی کوئی ایکشن نہیں لے گی تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟ چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ عدالت نے آپ کو ایکشن لینے سے نہیں روکا، آپ اگر چاہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے کورنگ نالے کے اطراف تعمیرات کا کیس وفاقی محتسب کو بھجوادیا اور اس سلسلے میں تمام متاثرین کو دو دن کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Important progress in Pakistani-born Italian girl Sanaa Cheema murder case
Previous Post پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ قتل کیس میں اہم پیشرفت
Next Post سابق دوست کو 65 ہزار دھمکی آمیز میسج بھیجنے والی خاتون گرفتار
A woman who sent 65 thousand threatening messages to the former boyfriend was arrested

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.