counter easy hit

کرکٹ اسٹارز پیدا کرنے ہیں تو بنیادی تبدیلیاں کرنی ہوں گی: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

کرکٹ لیجنڈ عمران خان کہتے ہیں کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی کی کپتانی مایوس کن رہی۔ مصباح الحق کپتان ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہو گا۔
لاہور: (یس اُردو) پاکستان کرکٹ کے بُرے دن تبدیلی کے لیے عمران خان ایک بار پھر میدان میں فاسٹ بولرز ڈھونڈنے کے لیے کیمپ کا انعقاد اور آفریدی پر بھی تنقید کے نشتر۔ عمران خان نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے تحت فاسٹ بولرز کے ٹرائلز کا جائزہ لیا۔ کپتان کہتے ہیں کرکٹ اسٹارز پیدا کرنے ہیں تو بنیادی تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔ کپتان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹرائلز میں شریک دو سے تین فاسٹ بولرز پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اگلے مرحلے میں ضلع کی سطح پر کرکٹ ٹیمیں تشکیل دے گی۔