counter easy hit

پانامہ لیکس، وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی

 Minister Chaudhry Nisar

Minister Chaudhry Nisar

پانامہ لیکس کے بعد سیاست کے ایوانوں میں ہلچل۔ حکومت پر تحقیقات کیلئے دباؤ ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی۔
اسلام آباد (یس اُردو) پانامہ لیکس کے بعد سیاست کے ایوانوں میں جہاں ہلچل ہے وہیں پر اپوزیشن بھی حکومت پر تحقیقات کیلئے دباؤ بڑھا رہی ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس کرنی تھی جس میں امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ پاناما لیکس اور ایم کیو ایم رہنمائوں کی منی لانڈرنگ ، را سے تعلقات کے معاملے پر سرفراز مرچنٹ سے ملنے والی معلومات اور شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گے تاہم چودھری نثار نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی