counter easy hit

ایان علی کو پانچ لاکھ چھ ہزار آٹھ سو ڈالر جرمانہ

Ali fined six thousand

Ali fined six thousand

کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو پانچ لاکھ چھ ہزار آٹھ سو امریکی ڈالر جرمانے کا فیصلہ سنا دیا۔
راولپنڈی: (یس اُردو) کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کا معاملہ نمٹا دیا۔ کسٹم کلیکٹریٹ محمد علی رضا نے ماڈل گرل کو رقم اسمگل کرنے کی کوشش کے جرم میں اتنی ہی رقم کے جرمانے کا فیصلہ سنایا جتنی رقم اسمگل کی کوشش کی گئی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بار بار نوٹسز کے باوجود ملزم ایان علی کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے ایان علی کے دو ساتھیوں کو بھی ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا ہے۔