اسلا م آباد: عمران خان نے اس امر پر برہمی کا اظہار کیا ہے ریحام خان کی کتاب کا ایشو بلاوجہ چھیڑ دیا گیا، انہوں نے اس معاملے پر ایک سہ رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے جو صرف انہیں رپورٹ دے گی۔

عمران خان نے بھی اس حوالے سے سوچ بچار کے بعد برہمی کا اظہار کیا ہے کہ بلاوجہ ایک نیا ایشو چھیڑ دیا گیا جس سے پارٹی اور ان کی ذات کو خاصا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے تین ارکان کو اس معاملے میں تحقیقات کر کے انہیں ذاتی طور پر خفیہ رپورٹ دینے کا کہا ہے اس رپورٹ کے آنے کے بعد امکان ہے کہ بعض افراد کو جو خود بخود پارٹی کے قائدین بن بیٹھے ہیں ، سائیڈ لائن کر دیا جائے گا۔








