counter easy hit

3 اہم سیاستی شخصیات کا خیبرپختونخوا سے انتخابی دنگل میں اترنے کا فیصلہ

پشاور: سابق صدر پرویز مشرف این اے ون ، تحریک انصاف کے چیئرمین این اے35 بنوں اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 8 ملاکنڈ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ملکی سیاست میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے 3 main tourist figures decide to get elected from Khyber Pakhtunkhwaجہاں ماضی میں بڑی سیاسی شخصیات اس صوبے سے انتخابی دنگل میں اترچکی ہیں اس بار بھی خیبرپختونخوا سے 2018 کے عام انتخابات میں بڑی سیاسی شخصیات حصہ لینے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔ماضی میں سابق وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو نے 1977 میں ڈی آئی خان سے الیکشن میں حصہ لیا، وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے 1988 میں پشاور کے این اے ون اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی 2013 میں این اے ون سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں، اس کے علاوہ سابق وزیراعظم  نواز شریف مانسہرہ اور بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو چترال سے الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں۔2018 کے عام انتخابات میں بھی 3 اہم ملکی شخصیات خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف این اے ون چترال سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی کے بعد ان کے کاغذات کل جمع کرائے جانے کے امکانات ہیں ، دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2013 کے الیکشن میں پشاور سے کامیاب ہونے کے بعد اب کی بار بنوں سے انتخابی دنگل میں اتررہے ہیں وہ این اے 35 بنوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کا مقابلہ سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی سے ہوگا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑانے کی تیاری کرائی جارہی ہے وہ ملاکنڈ سے این اے 8 سے مقابلے کے لیے اتریں گے ان کا مقابلہ ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب سے ہونے کا امکان ہے۔