کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے کرپشن کے معاملات نیب دیکهے گا ہمارا یہ کام نہیں ہے ۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرپشن کے معاملات نیب دیکهے گا ہمارا یہ کام نہیں ہے، یہ ذمہ داری اینٹی کرپشن اداروں کی ہے، نیب اپنا آزادانہ کام کرتی ہے، ہمارے سامنے کرپشن کا کوئی کیس آیا تو ضرور دیکھیں گے جب کہ ہماری کابینہ میں کوئی بھی سیاسی لوگ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی صوبے میں ہر دن کام کریں اور عوام سے رابطے میں بھی رہیں۔








