yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اگر پارلر چلانا معیوب ہے تو پھر یہ چلتے کیوں ہیں؟

Web Editor November 7, 2018 1 min read
if-the-parlor-business-is-awkward-then-why-they-are-running
Share this:

بچپن میں سنتے تھے ہاتھ سے محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے۔ بچپن کی کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ آپ چاہ کے بھی ان کو بھلا نہیں سکتے۔ تو یہ بھی میرے نزدیک ایسی ہی باتوں میں سے ایک بات تھی۔ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کرنے کو ترجیح دی۔ کیونکہ مجھے کام کرنا پسند ہے اور زندگی میں کسی مقام پہ پہنچنے کی جستجو۔ 2004 میں صنعت زار میں بیوٹیشن کورس میں ایڈمیشن اسی جستجو کی ایک کڑی تھی۔ لیکن کام سیکھنے کے باوجود کچھ حالات کی وجہ سے میں اس کام کو کرنے سے قاصر رہی۔ خاندان کی سطح پہ مفت ہی سہی تھوڑا بہت کام کیا مگر پھر وہ بھی ختم ہو گیا۔ آخر کار 2014 میں اپنا سیلون بنانے سے پہلے دوبارہ چھ ماہ کا ڈپلومہ لیا اور سیلون بنا کے اس پہ کام شروع کیا۔

مجھے یاد ہے کہ جب میرا سیلون پہ پہلا دن تھا تو میرے ہاتھ باقاعدہ کانپ رہے تھے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ باقی سب کام مجھے اچھے سے آتے تھے۔ مگر آئی برو بنانے کی میری پریکٹس نہیں تھی۔ اور پہلی آئی برو بناتے وقت مجھے آدھے گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا تھا۔ آج میرا پارلر آئی برو سپیشلسٹ سے مشہور ہے۔

یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ عورت جب کسی کام کو کرنے کا ارادہ کرتی ہے تو اسے دل سے کرتی ہے۔ اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے۔ محنت کرتی ہے تو اس لئے کہ گھر کو بہتر طریقے سے چلا سکے۔ اپنے بچوں کی بہتر پرورش اور نشونما کے لئے وہ دن رات نہیں دیکھتی، صرف یہ دیکھتی ہے کہ اس کے بچے کیسے اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔

اب ہمارے معاشرے کا یہ المیہ کہہ لیں یا سوچ کہہ لیں، اول تو گھر سے نکلنے والی عورت کا جینا ہی محال کر دیتے ہیں۔ اسے دن میں کئی بار بہت سی جگہوں پہ بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ آفسز میں کام کرنے والی خواتین کو شاید پھر بھی کسی جگہ پہ معافی مل جاتی ہو۔ مگر جہاں کسی کو یہ پتہ چلے کہ خاتون کسی پارلر پہ کام کرتی ہے، وہیں اس کا کریکٹر مشکوک سمجھ لیا جاتا ہے۔ دور کیا جانا خود میری فیملی میں مجھے کہا جاتا ہے کہ کسی کو یہ مت بتانا کہ تمہارا پارلر ہے اور تم پارلر کا کام کرتی ہو۔

المیے پہ المیہ یہ ہے کہ چونکہ ہم رینٹ پہ رہتے ہیں تو جب کبھی گھر شفٹ کرنا ہوتا ہے، نئے گھر دیکھنے جاتے وقت مجھے کہا جاتا ہے کہ پارلر کا مت بتانا۔

اس کی وجہ وہ سوچ ہے جو لوگوں کے دماغوں سے چپکی ہوئی ہے کہ پارلر پہ کام کرنے والی عورتیں دو نمبر (معذرت کہ لفظ کپڑے نہیں پہن سکتے ) ہوتی ہیں۔ آپ کے گھروں کی خواتین پارلرز کی خدمات لئے بغیر شادی تو دور کسی مرگ پہ بھی نہیں جا سکتیں۔ عیدوں پہ پالرز پہ رش دیکھ لیا کریں۔ جن لڑکیوں نے شاید کبھی اپنی ماؤں کے پاؤں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ہوتا، وہ آپ کی عورتوں کے گندے پاؤں گود میں رکھ کے صاف کرتی ہیں۔

گھنٹوں ایک ٹانگ پہ کھڑے ہو کے آپ کی بیٹیوں کو پیا گھر سدھارنے کے لئے تیار کرتی ہیں۔ محنت کر کے روٹی کمانا اور اس کے بعد خود پہ بد چلنی کے ٹھپے لگوانا بڑے دل گردے کا کام ہے۔

میں یہ سمجھتی ہوں کہ اگر آپ پارلر جا رہے ہیں تو آپ وہاں اسی طرح ان کی سروسز لینے جاتے ہیں جیسے آپ ڈاکٹر کے پاس علاج کے لئے جاتے ہیں یا وکیل کے پاس کیس لڑنے کے لئے۔ آپ کبھی ڈاکٹر کو دو نمبر نہیں کہتے، کبھی ڈاکٹر کو رینٹ پہ گھر لینے کے لئے اپنے پیشے کو چھپانے کی نوبت نہیں پڑتی۔ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی سروسز لینے جائیں تو بیوٹیشن کی عزت بھی ویسے ہی کریں جیسے کسی بھی نامور پیشے والوں کی کرتے ہیں۔ اپنی پرسنل لائف میں کوئی کیسا ہے اس کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

کیونکہ آپ اپنی ذاتی زندگی میں کیسے ہیں یہ جاننے کی ایک پارلر والی کو کوئی حسرت نہیں ہوتی۔ اس کے لئے تمام کلائنٹ ایک جیسے ہوتے ہیں چاہے کوئی ایلیٹ کلاس کا بندہ ہو یا غریب۔ اپنی سوچ کو وسیع کریں معاشرے کو بہتر کریں۔ اور پارلر والیوں کو بھی انسان سمجھ کے انہیں نارمل لوگوں کی طرح جینے کا حق دیں۔ ان کے ہنر کی قدر کریں۔

تحریر: نوشی بٹ، بشکریہ ہم سب

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
a senior citizen teaser to a woman
Previous Post بزرگ شہری کی خاتون سے سر عام چھیڑ چھاڑ
Next Post چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک سالہ کارکردگی کیسی رہی؟
How was Chief Justice Saqib Nisar's one-year performance?

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.