yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک سالہ کارکردگی کیسی رہی؟

MH Kazmi November 7, 2018 1 min read
How was Chief Justice Saqib Nisar's one-year performance?
Share this:

گیلپ اور گیلانی پاکستان کے رائے عامہ کے حالیہ سروے میں 57فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس جناب جسٹس میاں ثاقب نثار کی گزشتہ ایک برس کی مجموعی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن اور گیلپ کے اشتراک سے کرائے گئے رائے عامہ کے جائزے کے مطابق 32 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی کارکردگی بہت اچھی رہی جب کہ 25 فیصد افراد نے چیف جسٹس کی کارکردگی کو اچھی اور 11 فیصد نے مناسب قرار دیا۔ دوسری جانب 14 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کو خراب اور 13 فیصد نے انتہائی خراب قراردیا جب کہ 5 فیصد پاکستانیوں نے سوال کا جواب نہیں دیا۔اختلاف کرنا تو ہر کسی کا بنیادی حق ہے، مگر اعتراف کرنے والوں نے جو کارکردگی کو بہت اچھی، اچھی اور مناسب قرار دیا ہے، وہ چیف جسٹس کے عوامی مسائل سے دلچسپی اور متعلق اقدات کے معترف ہیں۔ انہوں نے جو بھی اقدامات کئے ہیں، ان کے سبب حکومتی لوگ اختلاف کرتے ہیں۔ ان کا استدلال یہ ہے کہ جوڈیشل ایکٹوازم کے نتیجے میں سرکاری محکموں کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔ ان سے کوئی پوچھے کہ سرکاری محکموں کے کیا کام متاثر ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کی خواہش یہ ہے کہ حکومتوں کو بے لگام چھوڑ دیا جائے کہ یہ جمہوریت کے سبب منتخب ہونے والوں پر قائم ہیں۔ دوہری شہریت، پانی، اومنی گروپ، ہسپتال، تعلیمی اداروں، میڈیکل کالجوں، سرکاری محکموں، پولیس، وغیرہ وغیرہ تو ایسے معاملات ہیں جن کا عوام سے براہ راست تعلق ہے۔

وہ عوام جن کے ٹیکسوں کے سہارے اس ملک میں جمہوریت قائم ہے، جن کے ٹیکسوں کے سبب ہی عوام کے منتخب نمائندے خواہ وزراء ہوں یا اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلیاں، ہر حیثیت کا حامل سرکاری اہلکار، اپنی تن خواہیں حاصل کرتے ہیں۔ ان کے دیگر اخراجات ، سہولتیں اور مراعات بھی ان ہی ٹیکسوں سے ادا کی جاتی ہیں۔ چیف جسٹس کا کارکردگی کے بارے میں سروے تو بہر حال اگر جمہوری تقاضوں کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو چیف جسٹس ہی کی جیت ہے۔ ان کے حق میں تو 57فیصد لوگوں نے رائے دی ہے۔ ہمارے انتخابی نظام میں تو جسے سب سے زیادہ ووٹ پڑتے ہیں وہ ہی کامیاب قرار دیا جاتا ہے خواہ وہ ووٹ نصف سے بہت ہی کم کیوں نہ ہوں۔ سب ایک ہی رائے کے حامل ہیں کہ ان کے کاموں میں مداخلت نہ کی جائے۔ بھلا یہ بتائیں تو سہی کہ یہ کیا کام کرتے ہیں۔ کیا وزراء اپنے محکموں اور ذیلی دفاتر کا تواتر کے ساتھ دورہ کرتے ہیں۔ کیا وہ ہر درجے کے ملازم سے براہ راست ملاقات کرتے ہیں،وہ اپنے رائے دہندگان کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر کتنی ملاقاتیں کرتے ہیں ۔ ان کی تو خواہش ہوتی ہے کہ ان کی دہلیز پر ہی حاضری دی جائے۔

یہ ہی حال اراکین پارلیمنٹ اور ا سمبلیوں کا ہے۔ شائد گنتی کے لوگ ہی ہوں گے جو اپنے رائے دہندگان کے ساتھ تواتر سے ملاقاتیں کرتے ہوں گے۔ بڑے سرکاری افسران کا بھی یہ ہی حال ہے، اگر دفاتر میں بیٹھنا ہی ذمہ داری نبھانے کا نام ہے تو اس تکلف کی بھی کیا ضرورت رہ جاتی ہے۔ یہ لوگ جمہوریت صرف اسی حد تک چاہتے ہیں کہ وہ اور ان کے رشتہ دار کسی نہ کسی بہانے منتخب ہوتے رہیں۔ ان کی جمہوریت کی ابتدا اور انتہا عام انتخابات کے دوران پولنگ کے روز ہی ہوتی ہے اور اسی روز گنتی کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔ اس سے زیادہ انہیں جمہوریت کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی ہے۔ اور وہ سمجھتے بھی نہیں ہیں کہ جمہوریت کے کیا کیا تقاضے ہوتے ہیں۔ تمام پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے اراکین ایک طرف، ان سے بہت زیادہ معلومات تو چیف جسٹس نے حاصل کر لی ہیں، جس کے سبب انہوں نے گراں قدر خدمات بھی انجام دی ہیں۔ وہ ملک کے کونے کونے میں گھومے ہیں۔ کیاہسپتال، کیا تعلیمی ادارے، کیا جیل، کیا عوامی سہولتوں کے دوسرے ادارے۔ سب ہی کے انہوں نے چکر لگا لئے ہیں۔ ان کے دوروں کے نتیجے میں ہی انہیں براہ راست تمام معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

جو کام حکومتی اداروں کے کرنے کے ہیں، ان میں ہی تو وہ مدد گار ثابت ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کا معترف ہونے کی بجائے ان پر تنقید بے مقصد سی بات ہے۔ چیف جسٹس کا اس بات سے کوئی سروکار نہیں رہا ہے کہ کون ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ؟ انہیں حکومت پاکستان سے کسی تمغے کے حصول کی تمنا بھی نہیں ہے۔ بے زبان لوگ، وہ محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ تو ان کے حق میں جھولی پھیلا کر دعائیں کرتے ہیں۔ از خود نوٹسوں کے صلے میں ہزاروں لوگوں کا بھلا ہوا ہوگا۔ وہ لوگ دوسری صورت میں در بدر کی ٹھوکریں کھاتے تھے، کوئی ان کی داد رسی کے لئے آگے نہیں بڑھتا تھا۔ بلا شبہ ابھی بھی ایسے ہزاروں لوگ ہوں گے، جن کے مسائل موجود ہیں ، ان مسائل کا حل کیا جانا اہم بھی ہے، لیکن کسی نے کسی بہانے تو آغاز کیا ہے۔ حکومتوں کو از خود نوٹسوں پر سماعت پر بھی اعتراضات ہیں۔ناقدین کو یہ شکایت بھی ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کیا کام کہ وہ ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں سرگرم ہو، لوگوں سے ڈیم فنڈ کے لئے پیسے مانگتا پھرے ۔ پاکستان میں پانی کا جو قحط آنے کو ہے اس کے لئے گزشتہ حکومتوں نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کیا خدمات انجام دی ہیں۔

کیا انہیں اس دن کا انتظار تھا کہ پاکستان پانی کے قحط کا شکار ہوکر بنجر ملک بن جائے اور لوگ پانی کے قطروں کو ترسیں، اگر اس دن کا انتظار نہیں تھا تو پھر پانی کے بڑے یا چھوٹے ذخائر کی تعمیر کا کام کیوں نہیں جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا۔ یہ کس کی ناکامی سمجھی جائے ؟ چیف جسٹس نے تو بہتر ہی کیا کہ لوگوں کو جگا دیا۔ ابھی سے پیسے جمع کرنا شروع کریں گے تو کوئی بات بنے گی۔ کہیں سے تو ابتدا ہونی تھی۔ ایسی ابتدا جس کی بنیاد چیف جسٹس نے ڈال دی ۔ عام لوگوں کو مقدمات اور از خود نوٹسوں کے نتیجے میں ہونے والی کارروائی پر ایک اعتراض ہے وہ یہ کہ عدالت عظمی کسی بھی معاملے میں بڑے سرکاری افسران کے خلاف کوئی نتیجہ خیز کارروائی نہیں کرتی ہے۔ بات دراصل ملک میں موجود نظام حکومت کی بنیادی خرابی کی ہے۔ اس نظام میں افسران کے پاس تاخیری حربوں کے ہر وقت دس جواز موجود ہوتے ہیں۔ انہیں عام لوگوں یا شکایات کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے ان حربوں کو استعمال خوب آتا ہے۔ محتسب کے دفاتر میں بھی تاخیری حربے ہی استعمال ہوتے ہیں اور ایک مخصوص دائرے میں رہتے ہوئے وہ بھی عام لوگوں کی شکایت کا کوئی ازالہ نہیں کرتے ہیں۔اس صورت حال کی وجہ سے عام لوگ ہی پریشان پھرتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
if-the-parlor-business-is-awkward-then-why-they-are-running
Previous Post اگر پارلر چلانا معیوب ہے تو پھر یہ چلتے کیوں ہیں؟
Next Post دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز
Deepika Padukone and Ranvir Singh's wedding celebrations begin

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.