counter easy hit

ہنگری کے نوجوان کا کارنامہ

سرکس کے دوران آپ نے جانوروں کے کئی حیرت انگیز کرتب دیکھے ہونگے جو اپنے نگراں کے ساتھ ملکر ایکروبیٹکس پیش کرتے ہیں۔

Hungarian Young actionہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو سرکس میں کام کرتا ہے اور ایسے ایسے ایکروبیٹک اسٹنٹس پیش کرتاہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ یہ نوجوان نہ صرف ہاتھیوں کے ساتھ ملکر اسٹنٹس پیش کرتا ہے بلکہ ہاتھیوں کے اوپر بغیرکسی سہارے کے کھڑے ہو کر اپنا توازن بھی برقرار رکھتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ دوہاتھیوں کے درمیان میں سونڈ پر کھڑے ہو کر قلابازیاں لگاتا یہ نوجوان ہینڈ اسٹینڈ ٹرک پیش کرتے ہوئے توازن کا ایسا مظاہرہ پیش کرتا ہے کہ کیا مجال جو لڑکھڑا جائے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسپلٹ اسٹنٹ کے دوران ایک ٹانگ ایک ہاتھی پر اور دوسرے ہاتھی پر رکھ کر پر سکون انداز میں بیٹھ جاتا ہے۔ کیوں جناب ایسی مہارت ہو گی کسی میں۔