counter easy hit

آسٹریلوی خاتون نے باآسانی زہریلا سانپ پکڑلیا

یوں تو خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے جو چھپکلی اور لال بیگ تک سے خوفزدہ ہوجاتی ہیں، لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی یہ خاتون تو بہت بہادر ہے جو زہریلا سانپ پکڑنے سے بھی نہ گھبرائی۔

Australian woman easily caught a poisonous snakeجی ہاںیہ مناظر آسٹریلیا کے شہر برسبین میں دیکھے گئے، جہاں سڑک پر دیوہیکل سانپ چل رہا تھا کہ ایک خاتون نے دیکھا تو پکڑنے پہنچ گئی۔ خاتون نے خوفزدہ ہوئے بغیر اپنے ہاتھوں سے نہ صرف 8 فٹ لمبے سانپ کو پکڑا بلکہ پکڑ کر بیگ میں بھی ڈال دیا۔ خاتون کی اس بہادری نے جہاں وہاں موجود افراد کو دنگ کردیا ، وہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہو رہی ہے، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور خاتون کی بہادری کو سراہ رہے ہیں۔