counter easy hit

سکھر :پیشی پر آئے قیدیوں کو پولیس اہلکاروں کا وی آئی پی پروٹوکول

However, the prisoners

However, the prisoners

ہوٹل میں ساتھ بٹھا کر کھانا کھلایا ، میڈیا کو دیکھ کر پولیس اہلکاروں کے ہاتھ پیر پھول گئے ، کوریج پر دنیا نیوز کے کیمرہ مین کو دھمکیاں
سکھر (یس اُردو) سکھر میں جیل سے پیشی پر لائے گئے قیدیوں کو پولیس اہلکار پروٹوکول دینے لگے ۔ ہوٹل میں ساتھ بٹھا کر کھلایا پلایا ۔دنیا نیوز کا کیمرہ دیکھا تو لگے آئیں بائیں شائیں کرنے ۔ پولیس ہو تو سکھر پولیس جیسی ، قیدیوں کو پیشی پر لائے ، ہوٹل میں روٹی شوٹی کھلائے اور پھر واپس جیل پہنچائے ۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہتھکڑیاں لگا کر کھانا کھاتے یہ سکھر سنٹرل جیل ون کے قیدی ہیں ۔انہیں پولیس اہلکار جیل سے پیشی پر لائے ، راستے میں بھوک لگی تو سیکورٹی بھول بھال کر قیدیوں کو لے کر ہوٹل میں جا بیٹھے اور شروع کردی پیٹ پوجا ۔ قیدی بھی اہلکاروں کے ساتھ مل کر دال روٹی کھاتے رہے ۔دنیا نیوز کے کیمرہ مین کو دیکھا تو قیدی لگے دھمکیاں دینے ، پولیس اہلکار پہلے تو گھبرائے پھر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے ۔