counter easy hit

ویانا: منہاج القرآن سنٹر میں بچوں کا مقابلہ حسن قرات و نعت و تقریر 15مئی بعد ظہر ہو گا

Minhaj ul Quran

Minhaj ul Quran

ویانا (محمد اکرم باجوہ) آسٹریا کی کم سن نسلوں میں دین کی رغبت اور محبت رسولۖ کو دوبالا کرنے کے لیے 15مئی2016بروز اتوار بعد از نما ز ظہر منعقد ہوگا جس میں 16سا ل تک کے بچے حصہ لے سکتے ہیں۔

منہاج القرآن سنٹر آسٹریا Tossgasse 4, 1150 Wienکی انتظامیہ کے مطابق بچے اور بچیاں مقابلہ میں شرکت کریں گے۔تلاوت قرآن، نعت رسول کریم ۖ اور دینی موضوعات پر تقریرکے مقابلہ میں نمایاں پوزیشن پانے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اپنے بچوں کو مقابلہ میں شریک کرانے والے والدین جلد از جلد منہاج القرآن سنٹر کی انتظامیہ سے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کرکے اپنے نام لکھوائیں۔ شکریہ۔

الحاج خواجہ نسیم (سرپرست MQA) ۔0699/14062526، حاجی ملک امین اعوان (صدر MQA) 0699/12576080، غلام مصطفی نعیمی (معروف نعت گوشاعرو صدر منہاج نعت کونسل آسٹریا) 0664/2783720، www.fb.com/minhajaustria . www.fb.com/mylaustria