counter easy hit

پاناما لیکس سکینڈل :نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے :فضل الرحمان

Nawaz Sharif will not resign: Fazl

Nawaz Sharif will not resign: Fazl

ہم جیسے ہیں ہمیں قوم کے سامنے ویسا پیش نہیں کیا جاتا ، الزامات کی درست تحقیقات ہونی چاہیئیں :میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (یس اُردو) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں پاناما لیکس پر بھونچال آیا ہوا ہے ، اس بھونچال سے چند لوگوں سیاسی فائدہ ہوگا ، نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ اگر قوم سے خطاب نہ کرتے تو یہ پاناما معاملہ ختم ہو چکا ہوتا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے انکشافات سرمایہ دارانہ نظام کی جھلک ہے ، ہمارے ملک کا مفاد پرست اور سرمایہ دار طبقہ بھی عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے ، قوم کو بھی غور کرنا ہو گا ، کیا ہم کہہ سکتے ہی کہ ہم نظریاتی ملک ہیں ، ہماری قوم کا محور سرمائے کے گرد گھومتا ہے ، ہم اس سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ملک میں ایشوز کو حکمرانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہم جیسے ہیں قوم کے سامنے ہمیں ویسا پیش نہیں کیا جاتا ، نواز شریف کو مشورہ دیتا کہ وہ معاملہ پر پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ۔ عالمی الزام کی درست تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں ۔ تحریک انصاف ایک مذاق بن گئی ہے ، کیا قوم ان پر اعتماد کر سکتی ہے ، انہوں نے دھرنے کے دوران کیا کیا ، کیا قوم بھول گئی ہے ، یہ تو ایک مسخرہ بن چکے ہیں ۔ تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے ، اندرونی اختلافات حد سے بڑھ چکے ہیں ، کئی نامی گرامی سیاستدان تحریک انصاف میں آنے کے بعد پچھتا رہے ہیں ۔ قوم سے خطاب پر 18 کروڑ خرچہ ہوا ۔ مجھے 18 کروڑ دے دیں پورا ملک اکٹھا کر دوں گا ۔ جو خود آف شور کمپنی کا حصہ ہے وہی آف شور کمپنیوں کے معاملہ پر دھرنا دے رہا ہے ۔ عمران یہودی برادر نسبتی کی الیکشن مہم چلانے جا رہے ہیں ۔ کیا یہ دوسرے ملک کی سیاست میں مداخلت نہیں ، کیا پانامہ انکشافات سے پہلے نواز شریف کا رائے ونڈ کا محل نہیں تھا ، قوم نے انہیں وزیر اعظم کیوں بنایا ، ہم بیرونی الزامات پر احتساب کیوں کرتے ہیں ۔ نوابزادہ نصر اللہ خان کا بیٹا اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کے معاملہ پر انا للہ و انا الیہ راجعون کہا ۔