ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے مداحوں کی تعداد لاتعداد ہے جوانہیں بے پناہ چاہتے ہیں تاہم ان کے مداحوں میں کچھ مداح ایسے بھی ہیں جو تنقید کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔

بطوراداکارہونے کے حوالے سے جب ان سے ذمہ داریوں کا پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ جب آپ اسٹارہوتے ہیں تو آپ پرذمہ داری بھی ہوتی ہے جسے آپ ہر حال میں پورا بھی کرتے ہیں، اگر آپ ایک اسٹارہیں اورایک عام آدمی سے بری طرح بات کرتے ہیں تو سب ہی بغیر کچھ سوچے سمجھے کہیں گے کہ آپ اچھے انسان نہیں ہیں۔ دوسری جانب اگرایک عام انسان کسی اسٹار کے ساتھ یہ ہی سب کرتا ہے تو لوگ اس پرزیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں، اس لیے آپ کو اپنی شہرت کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بہت کچھ سوچنا اور کرنا پڑتا ہے۔








