counter easy hit

بالی ووڈ کی کوئن کا بنگلا کتنے کروڑ کا؟

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں جب کہ ان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنا خوب نام کمایا اور ترقی حاصل کی۔

How many crores the Bangla of Bollywood Queen?بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 بارنیشنل ایوارڈزجیتنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میں حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک بنگلہ خریدا جس کی قیمت 5، 10کروڑ نہیں بلکہ پورے 20کروڑ ہے۔ اداکارہ نے بنگلہ گزشتہ ماہ ستمبر میں رجسٹرڈ کرایا تھا جو 4 منزلہ ہے، بنگلے کے ایک مربع فٹ کے لیے 67 ہزار روپے کی رقم ظاہرکی گئی ہے، اداکارہ کے بنگلے میں 565 مربع فٹ پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اس بنگلے میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھلونے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں جب کہ کچھ عرصے قبل اداکارہ نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی اترنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔