counter easy hit

ہالی وڈ فلم جراسک ورلڈ کا لگاتار چوتھے ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر قبضہ

Jurassic World

Jurassic World

ہالی وڈ : تین ہفتوں سے باکس آفس پر قبضہ جمائے ڈائناسورز اس ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ہے، فلم نے رواں ہفتے مزید 3 کروڑ، 9 لاکھ ڈالر بٹورے اور بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

جراسک پارک اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تاریخ کی پانچویں فلم بن گئی ہے۔ ادھر فلم انسائڈ آئوٹ اس ہفتے مزید 3 کروڑ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ٹرمنیٹر جینیسز 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔