counter easy hit

یار محمد صابری کا پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام

Yar Muhammad Sabri

Yar Muhammad Sabri

اٹلی (شیخ بابر سے) جرمنی کے ممتاز بزنس مین اور پروڈیوسر یار محمد صابری نے گزشتہ روز پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی سفیر شاہد کمال سمیت جرمنی کی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پاکستانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اور اس رحمتوں اور برکتوں والے مہینے اس طرح افطار ڈنر سے بہت سے دوستوں کو ملنے کا موقع ملتا ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس بابرکت مہینے کے صدقے پاکستان کے تمام مسائل دور کرے اور تمام مسلمانوں کے گناہ معاف کرے سب دوستوں نے افطار ڈنر پر یار محمد صابری کا شکریہ ادا کیا۔