counter easy hit

بھارت میں اونٹوں کے بین الاقوامی میلے کا انعقاد

بھارتی ریاست راجھستان میں اونٹوں کا سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

Holding international camels festival in Indiaدو روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اونٹوں کے ڈانسنگ اور مقابلہ حسن کا انعقاد ہوا جس میں دلکش پہناوؤں اور زیورات سے سجے اونٹوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔ کئی دہائیوں قدیم اس فیسٹیول کا انعقاد ہر سال جنوری کے مہینے میں کیا جاتا ہے جس میں اونٹوں کی ریسنگ سے لے کران کی جلدپر نقش و نگار اور اونٹوں کے رقص سمیت کئی دلچسپ مقابلوں منعقد کئے جاتے ہیں۔

اس رنگا رنگ فیسٹیول میں مقامی افراد روائتی رنگ و روپ میں اپنی ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں اور دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کی روائتی اور منفرد انداز میں میزبانی کرتے ہیں۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اونٹوں کی ریسلنگ اور اونٹوں کے مقابلہِ حسن کیساتھ ساتھ اونٹ روایتی موسیقی پر ڈانس کی صلاحیتیں دکھاتے نظر آتے ہیں۔