counter easy hit

برطانوی شخص کو تیز رفتاری بھاری پڑ گئی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔

Fast speed got expensive for British manبرطانیہ کی کاؤنٹی ویسٹ مڈ لینڈزکی سڑک پر ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک شخص کی تیز رفتاری اُسے بھاری پڑگئی اور اُسکی بے قابو ہوتی کار دوسری گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھا کہ اچانک کار بے قابو ہوئی اور کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کی ایک طرف پارک کی گئی گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اناڑی ڈرائیور کو اپنی گاڑی سمیت دوسری گاڑیوں کا نقصان بھی اُٹھانا پڑا۔