counter easy hit

چین میں آئس سوکر کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد

سرد موسم کے آتے ہی منچلوں کو تفریح کے نئے مواقع مل جاتے ہیں ، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ان مقابلوں کو ہی دیکھ لیں جس میں جمی ہوئی جھیل پر قدیم روائتی انداز میں آئس سوکر کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

Holding interesting competitions of Ice Soccer in Chinaلگ بھگ تین سو سال پرانے اس کھیل میں کھلاڑی سرد برفیلے موسم میں برف کی سطح پر مخصوص گیند کو دور تک کک لگاتے ہیں اور دیگربالز کو ہٹ کرتے ہوئے گول کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جس کھلاڑی کی جتنے دور تک گیند جاتی ہے وہی اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر تا ہے ۔اس منفرد مقابلوں سے لطف اندوز ہونے بڑی تعداد میں شائقین پہنچے اور اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دئیے۔