counter easy hit

غزہ کی دھڑ جُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن

سعودی عربیہ میں غزہ کی دھڑ جڑی بچیوں کوکا میا ب آ پریشن کے بعد الگ کر دیا ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Gaza conjoined twins survive separation surgeryلگ بھگ ڈھائی مہینے کی فرح اور حنین نامی یہ دونوں بچیاں پیدائش کے وقت دھڑ کے پاس سے آ پس میں جڑی ہوئی تھیں جنہیں کنگ عبداللہ کے ریاض کے اسپتال میں کئی گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کنجوانڈجڑواں بچوں کی بہت کم تعداد الگ کیے جانے کے بعد زندہ رہ پاتی ہے تا ہم ڈاکٹرز کے مطابق ان دونوں بچیوں کے حالت آپریشن بہتر ہے جن کے والدین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔