counter easy hit

ہاکی سٹیڈیم میں محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقاد

Hockey Stadium held

Hockey Stadium held

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ہاکی سٹیڈیم میں محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی سٹیڈیم میں 1497550_1529197134077724_8632994401511107125_nمحکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقاد کیا گیا جس میں پولیس، سپیشل برانچ، انسداددہشت گردی،صحت ،سیکورٹی سمیت دیگر ضلعی محکموں کے افسران اور عملے نے شرکت کی آزمائشی مشق میں دہشت گردی سے نمٹنے، ہنگامی حالات میں جان بچانے، آگ سے بچنے، لوگو ں کا بلڈنگ سے اخراج،شہری دفاع سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے بارے آگاہی دلائی گئی موک ایکسر سائز میں فرضی آگ لگا کرلوگوں کو بچانے کی 81920996-70446582عملی مشق کی گئی۔اور انہیں دہشت گردوں سے نمٹنے کے طریقے بتائے گئے۔ اس موقع پر ڈی او سول ڈیفنس مبشر ربانی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمدورک ،محکمہ ریسکیو1122،محکمہ پولیس سمیت ضلع بھر کے دیگر افسران موجود تھے۔