counter easy hit

گورنمنٹ پرائمری سکول چاہ نورے کے طلباء اور اساتذہ کا رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی کا دورہ

Government Primary School

Government Primary School

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )گورنمنٹ پرائمری سکول چاہ نورے کے طلباء اور اساتذہ کا رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی کا دورہ ،سرکاری ہسپتال میں ہر ممکن سہولیات اور ضروری ادویات کی فراہمی کے لئے میڈیکل آفیسر کی کاوشوں کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول چاہ نورے والا کے طلباء اور اساتذہ نے سکول کے ہیڈ ماسٹر فلک شیر مجاہد کی قیادت میں رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی کا دورہ کیا ،سکول کے طلباء اور اساتذہ نے ہسپتال کے مختلف حصوں کو دیکھا جہاں ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رضوان محمود نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وہاں موجود سہولیات کے بارے بتایا ۔طلباء اور اساتذہ نے سرکاری ہسپتال میں بہترین سہولیات اور ضرروی ادویات کی فراہمی کے لئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رضوان محمود کی کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع یونین کونسل بچیکی سٹی کے جنرل کونسلر اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل جوائنٹ سیکرٹری رائے نور احمد کھرل بھی موجود تھے جنہوں نے بھی سرکاری ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹر رضوان محمود کی کاوشوں کو سراہا ،رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی کا دورہ کرنے والے طلباء اور اساتذہ نے ایمرجنسی ،لیبارٹری ،زنانہ اور مردانہ وارڈ سمیت دیگر شعبوں کو دیکھا اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔