counter easy hit

مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت تین افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا

Different traffic accident

Different traffic accident

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت تین افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا ۔مین جی ٹی روڈ نزد شاہ کوٹ لاری اڈا تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 42سالہ محمد عظیم ولد عبدالمجید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 32سالہ محمد آصف ولد محمد اکرم شدید زخمی ہو گیا شاہ کوٹ روڈ نزد دھور کوٹ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل والے نے راہگیر70سالہ نعمت کو ہٹ کر کے شدید زخمی کر دیاننکانہ نزد بچیانہ بائی پاس کار میں سوار ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار 39سالہ صغیر احمد کو مزاحمت کرنے پر مار کر شدید زخمی کر دیاان تمام رخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا۔