yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

نئی ہاکی انتظامیہ نے اولمپکس 2020 کو ہدف قرار دیدیا

Yes 1 Webmaster September 10, 2015 1 min read
PHF
Share this:
PHF
PHF

لاہور : پی ایچ ایف کے نئے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے اولمپکس 2020 کو پہلا ہدف قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ نتائج نہ دے سکا تو ازخود استعفیٰ دے دوں گا، شہباز سینئر کی تعیناتی میر ظفراللہ جمالی کی مشاورت سے کی پھر 2 دن میں فیصلہ غلط کیسے ہوگیا، پی ایچ ایف ساڑھے تین سے 4 کروڑروپے کی مقروض ہے، ملازمین کو تنخواہیں تک نہیں دے سکے۔اگر حکومت اور اسپانسرز کو بھروسہ ہوا تو فنڈز ضرور ملیں گے۔ دوسری طرف سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا کہ پلیئرز کی بڑی کھیپ تیار کرنا ترجیحات میں سب سے آگے ہے، اسکولز سطح پر ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نئے پلیئرز کوآگے لائیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دونوں اعلی عہدیداران گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم لاہورمیں پہلی بار میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ صدر فیڈریشن نے کہا کہ ماضی کی بات نہیں ہوگی۔ کوئی مجھ پر جتنی مرضی تنقید کرے غصے میں نہیں آؤں گا، تاثر دیا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کی وجہ سے پی ایچ ایف میں اعلیٰ عہدہ ملا ، یہ سراسر غلط ہے۔

اس معاملے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، 13 سال بعد ہاکی میں واپس آیا ہوں، اپنا کام مکمل ایمانداری کے ساتھ کروں گا، اس کے باوجود بھی نتائج نہ دے سکا تو کسی کے کچھ کہے بغیر چلا جاؤں گا۔ بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ اس وقت پی ایچ ایف تین سے 4 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔

خواہش ہے کہ سب سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں کا بندوبست کیا جائے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر حکومت اور اسپانسرز کو مجھ پر اعتماد ہوا تو ضرور فنڈز آئیں گے۔ خالد کھوکھر نے کہا کہ پی ایچ ایف کی سابقہ انتظامیہ کے معاملات کا حکومت آڈٹ کررہی ہے اور ہم مکمل تعاون کریں گے،صدر فیڈریشن نے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، ماضی میں سلیکٹر کی حیثیت سے بھی ان کے ساتھ کام کرچکا ہوں، شہباز سینئر کا بطور سیکریٹری انتخاب سابق وزیر اعظم کا ہی فیصلہ تھا، میرا سوال یہ ہے کہ2 دن بعد ہی وہ کیسے غلط انتخاب ہوگئے۔

انھیں مکمل سپورٹ کررہا ہوں اسی لیے وہ پریس کانفرنس میں میرے ساتھ ہیں۔ بریگیڈیر(ر) خالد نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک مقابلوں کو بہتر کریں گے ،کلب ہاکی کی طرف توجہ دی جائے گی، پورے ملک کا دورہ کرکے کلبزکے معاملات کا جائزہ لوں گا، مصنوعی روشنیوں میں میچز کرانے پر بھی توجہ دی جائے گی، اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر کھیل کو فعال کیا جائے گا، پلیئرز کو ہاکی اسٹک اور کٹس فراہم کی جائیں گی، انٹرنیشنل سطح پر سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ ٹورز کرائے جائیں گے۔اس موقع پر سیکریٹری پی ایچ ایف شہبازسینئر نے کہا کہ میں صرف میرٹ پر یقین رکھتا ہوں۔

بہت جلد کھیل میں بہتری نظر آئے گی۔ انھوں نے کہاکہ ٹیم ورلڈ کپ اور اولمپکس کیلیے کوالیفائی نہ کرسکی تاہم مستقبل میں ایسی رسوائیوں سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی کھیپ تیار کرنے کیلیے اسکولزکی سطح پر کھیل کو فروغ دیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور میں انٹر اسکول چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ شہر میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز کی تعداد کتنی ہے، ان کے آپس میں مقابلے ہوں گے،فاتح ٹیم کو کھیلنے کیلیے یورپ بجھوایا جائے گا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahbano Mir
Previous Post کھولیں کتاب لیں شعور
Next Post بھارت سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پاکستان
Qazi Khalilullah

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.