counter easy hit

ہندو انتہا پسندوں کی عاطف اسلم کو بھارت میں کنسرٹ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی

Atif Aslam

Atif Aslam

ممبئی (جیوڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے گلوکار عاطف اسلم کو بھارت میں کنسرٹ کرنے پر انہیں سنگینم نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

عاطف اسلم کا 25 اپریل کو بھارتی شہر پونے میں کنسرٹ طے ہے تاہم اس سے قبل ہی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے اپنا اصل چہرا ایک بار پھر دکھا دیا اور تنظیم کی ذیلی ونگ چترپٹ سینا کی جانب سے عاطف اسلم کو کنسرٹ نہ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

تنظیم کا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں دہشت گرد بھیجے جارہے ہیں اس لئے وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کو بھارت میں پرفارم نہیں کرنے دیں گے۔

واضح رہے کہ شیو سینا کے کارکن اس سے قبل بھی کئی مواقع پر پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔