counter easy hit

چینی صدر کے دورے میں تاخیر پر وزیر اعظم نواز شریف کا عمران خان سے شکوہ

 Nawaz Sharif and Imran Khan

Nawaz Sharif and Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چین کے صدر سے تعارف کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ دھرنے کی وجہ سے ان کے دورہ پاکستان میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے چین کے صدر کا تعارف کرایا، اس دوران جب تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے چین کے صدر کا مصافحہ ہوا تو وزیر اعظم نواز شریف نے شکوہ کیا کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورے میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ انہیں تو دھرنا ختم کئے کئی ماہ گزر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے صدر گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے تاہم تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔