counter easy hit

سری لنکا جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بر آمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے سری لنکا جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھر ے 42 کیپسول بر آمد کرلیے۔

Heroin arrives from the passenger belly to going Sri Lankaترجمان اے این ایف کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے کراچی سے سری لنکا جانے والے مسافر کے پیٹ میں منشیات چھپانے کے انکشاف پر میڈیکل ٹریٹمنٹ کے ذریعے 42 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ برآمد ہونے والی ہیروئن کا مجموعی وزن 490 گرام تھا، ترجمان کے مطابق مسافر پرواز میں اکیلا سفر کررہا تھا، ہیروئن اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔