کراچی: شہر قائد میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا۔

شدید گرمی اور اوپر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ پنکھے، اے سی بند ہونے کے باعث چھوٹے بچے خصوصا زیادہ پریشان ہیں جب کہ اسکولوں میں بھی تعلیمی عمل میں خلل پڑ رہا ہے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی شروع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاپہنچا تھا۔








