counter easy hit

دودھ کی قیمت میں 9 روپے اضافے کا فیصلہ، نئی قیمت 94 روپے فی لیٹر ہوگی

کراچی: دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ کا فیصلہ کرلیا گیا شہر میں دودھ کی نئی قیمت 94 روپے فی لیٹر ہوگی۔

Declaration of increase in milk price to Rs 9, new price will be Rs 94 per literدودھ کے نرخ میں اضافے کا نوٹیفکیشن عدالتی منظوری کے بعد جاری ہوگا، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کے زیر صدارت اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے 94 روپے لیٹر قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر اتفاق کیا۔ دودھ کی قیمتوں کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور 20 مارچ کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہریوں کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، کمشنر کراچی نے صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے ڈیری فارمرز کیلیے پیداواری قیمت 85 روپے فی لیٹر، ہول سیل کی سطح پر 88.75 روپے فی لیٹر جبکہ خوردہ سطح پر 94 روپے لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

نئی قیمت کا نوٹیفکیشن کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت کی ہدایت کی روشنی میں نافذ العمل ہوگا، دودھ کی قیمتوں پر ہر 3ماہ بعد نظر ثانی کی جائیگی، مقرر کردہ نرخ افراط زر کی شرح سے منسلک ہوں گے اور ملک میں مہنگائی کے تناسب سے قیمت میں ردوبدل ہوگا۔