counter easy hit

کراچی کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

کراچی میں شدید گرمی کےپیش نظر حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرزقائم کردیئے گئے ہیں ۔گرم اور ٘خشک موسم میں لوگوں کواحتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

کراچی میں گرم ہواؤں کا ڈیرا ،خشک موسم اور تپتی دھوپ ،ان حالات میں قوت مدافعت میں کمی کے شکار افراد کی زندگی بچانے کے لئے صوبائی اور ضلعی حکومتوں نے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردئیے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق گرم موسم میں خصوصاً صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے کے دوران لوگ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور سر کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

مئیر وسیم اختر کی جانب سے کے الیکٹرک سے گرمی کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لئے تحریری طور درخواست کی گئی ہے جبکہ واٹر بورڈ کو بھی تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ تمام ضلعی چیئرمین اور نائب چیئرمین کو اپنے اپنے ضلع میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website