اس جدید دور میں تھری ڈی پرنٹنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کو دیکھ کر ماہرین نے بلڈنگ، آفس، کرسی اور اسی طرح کی کئی چیزوں کو تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے تیا ر کرنے کے بعد اب تھری ڈی تلوؤں والے جوتے بھی متعارف کروادئیے ہیں۔

3D sole shoes introduced in Germany
جرمنی کی اسپورٹس کٹس تیار کرنے والی کمپنی نے تھری ڈی پرنٹڈ سول کے حامل جوتوں کی فروخت کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھری ڈی پرنٹڈ سول کے حامل جوتوں کی فروخت شروع کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر رواں سال کے اختتام تک اس طرح کے پانچ ہزار اسنیکرز فروخت کے لیے پیش کئے جائیں گے جبکہ اگلے سال یہ تعداد ایک لاکھ تک بڑھائی جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق نئے جوتے کسی بھی کھلاڑی کے وزن اور حرکت کے مطابق ایڈجسٹ ہو سکیں گے۔








