counter easy hit

نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور:ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی، جس میں نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے اور ان کے احتجاج کی نشاندہی کی گئی ہے۔ Ask the Punjab government to respond against the lack of employment to the blind peopleدرخواست گزار وکیل نے بتایا کہ نابینا افراد کو ملازمتیں نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نابینا افراد کو ملازمتیں دینے کے لئے پنجاب حکومت کو احکامات دیئے جائیں۔ کیس کی مزید سماعت 24 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نابینا افراد کے احتجاج کے باعث میٹرو بس معطل ہوگئی تھی۔