counter easy hit

دل خوش کر دینے والی خبر : گستاخ رسول ﷺ کے خلاف یورپ میں قانون بن گیا

برسلز (ویب ڈیسک ) یور پی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق نے حضور نبی اکرم ﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی ناپا ک جسارت کرنے والی آسٹریا کی ملعون خاتون کو آسٹرین عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ سنا دیامیڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات

کو اس فیصلے میں یورپی یونین کی عدالت کے ساتوں ججوں نے شان رسالت ؐ میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والی آسٹرین خاتون کے متعلق متفقہ طور پرفیصلہ برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا کہ اظہار رائے کی آزادی اس بات کا نام نہیں ہے کہ اس آزادیٔ اظہار رائے کی آڑ میں دنیا کی آبادی کے ایک بڑے حصے (مسلمانوں) کی دل آزاری کی جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ توہین رسالت کا عمل معاشرے کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ 2009ء میں آزادیٔ اظہار کے نام سے کیے جانے والے ایک سیمینار میں اس عورت نے گستاخی کا ارتکا ب کیا تھا۔