counter easy hit

تحریک انصاف میں اختلافات پھر سر اٹھانے لگے۔۔۔ کتنے ایم این ایز حکومت سے ناراض ہیں؟ حامد میر نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کے 10 ایم این ایز ناراض ہیں جبکہ اتحادی جماعتیں بھی خوش نہیں ہیں۔ عمران خان نے سعودی عرب جانے سے پہلے اپنے وزرا اور قریبی ساتھیوں کو ہدایت کی تھی کہ
اتحادی جماعتوں کی لیڈر شپ سے رابطہ رکھا جائے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ بظاہر تحریک انصاف یہی تاثر دے گی کہ ان کو کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن اندر کی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے وزرا اور اپنے قریبی ساتھیوں کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ انہوں نے اتحادی جماعتوں کی لیڈرشپ سے رابطہ رکھنا ہے۔عمران خان کو یہ بھی پتا چلا ہے کہ ان کے پارٹی ٹکٹ یا آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے 10 سے زائد ایم این ایز ناراض ہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر 10 ایم این ایز خوش نہیں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ صورتحال ٹھیک نہیں ہے ۔ عمران خان کو اچھی طرح پتا ہے کہ ان کی حکومت 5 یا 6 ووٹوں کے فرق سے کھڑی ہے ۔ اگر اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے ناراض ہوجائیں اور اتحادی جماعتیں بھی خوش نہ ہوں تو پھر خطرہ تو بدستور موجود ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے گرد خطرات مسلسل منڈلا رہے ہیں، آصف زرداری کی جانب سے حکومت کے خلاف قرار داد لانے کی بات قبل از وقت ہے لیکن اگر زرداری اور نواز شریف کی ملاقات ہوجاتی ہے تو عمران خان کیلئے اپنی حکومت کو بچا کر رکھنا بہت مشکل ہوجائے کیونکہ ان کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے۔