yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن نثار کی معمول سے ہٹ کر ایک انوکھی تحریر

MH Kazmi May 13, 2019 1 min read
Having written anonymously by Hassan Nisar's usual
Share this:

Having written anonymously by Hassan Nisar's usual

لاہور (ویب ڈیسک) پھر وہی کالے قول کئی سطروں میں کی جانے والی بات جب چند سطور میں مستور کر دی جائے تو بندہ بغیر کچھ کئے پئے مخمور ہوجاتا ہے لیکن ایسا کم کم ہی نصیب ہوتا ہے اور کم نصیبوں کو تو شاید کبھی نصیب ہی نہیں ہوتا۔ میرا بس چلے تو نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خود کو صرف ’’کالے قول‘‘ تک ہی محدود کرلوں لیکن کلر اٹھی زمینیں زرخیز نہیں ہوتیں۔ کبھی کبھار کچھ جنگلی پھول اگ آئیں تو سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ ماہ مقدس مہربان ہے اس لئے آج پھر کچھ کالے قول سب سے پہلے پاکستان سب سے پہلے میرا صوبہ سب سے پہلے میرا شہرسب سے پہلے میرا محلہ سب سے پہلے میرا گھرسب سے پہلے …….بقلم خودجہاں ہلاکو ہوں گے وہاں ہلاکتیں بھی ہوں گی’’روک سکو تو روک لو مہنگائی آئی رے‘‘حالانکہ ابھی تو اس چڑیل نے آنا ہے۔ یہ ون ڈے نہیں ٹیسٹ میچ ہے بلکہ سیریز ہی سمجھو جس کے بعد کرکٹ نہیں کبڈی شروع ہوگی۔ہم’’ حفظان صحت کے اصولوں‘‘ کی روشنی میں گندگی پھیلاتے ہیں۔تجاوزات ناجائز تعمیرات نہیں، ناپاک رویوں کا نام ہے۔ذہنی طور پر قبائلی اور جسمانی طور پر ڈیجیٹل عہد میں زندہ لوگوں کی زندگی کیسی ہوگی؟ انجام کیا ہوگا؟۔حالات بدلنے کی خواہش ہے، ترجیحات اور معمولات بدلنے میں دلچسپی نہیں۔چراغ رگڑنے پر حاضر ہونے والا جن غلام ہوتا ہے لیکن بوتل کی قید سے آزاد ہونے والا جن بے رحم آقا سے کم نہیں ہوتا۔لاٹھی اور بھینس، کاٹھی اور گھوڑے کا رشتہ اٹوٹ ہوتا ہے۔افغانستان کے ’’تورا بورا‘‘ سے عراق کے’’تکریت‘‘ تک ہی انسان کی اصل تاریخ، تصویر اور تعریف ہے۔ہم’’غم و غصہ سائنس‘‘ اور ’’پیچ و تاب ٹیکنالوجی‘‘ کے ماہر ہیں۔زمین اپنا سائز برقرار رکھتے ہوئے کند ذہنوں پر تنگ ہوتی چلی جائے گی۔جہالت شرک کے بعد دوسرا بڑا گنا ہے جس کی سزا زندگی میں ہی شروع ہوجاتی ہے۔طاقت نے سرگوشی کی……… ’’میں تباہی کی ماں ہوں‘‘بیوروکریسی………گوروں کی کالی فوٹو کاپیاں۔صدیوں کے غلام صدیوں تک آداب حکمرانی نہیں سیکھ سکتے۔کچھ لوگوں کے لئے بےحرمتی ہی حرمت ہوجاتی ہے۔غبارے کے اصل سائز کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب اس میں سے ہوا خارج ہوجائے۔بھٹو کی قید کا موازنہ نواز شریف کی قید سے کریں تو کبھی ہنسی نہیں رکتی کبھی آنسو نہیں تھمتے۔کبھی کبھی آقائوں کو بھی غلام گردشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔عالم چنوں اور عالم پناہوں کی آخری پناہ گاہ ایک جیسی ہوتی ہے۔دھوتیوں، لاچوں، لنگیوں، پاجاموں کو جنیزکھا گئیں۔ لسیوں، کانجیوں اور ستوئوں کو یہ کولے پی گئے۔ سالم تانگے کو قسطوں والی کار نے الٹ دیا، مرغی مچھلی فارمی ہوگئی، منادی پر موبائل فون چڑھ گیا۔ ہریسے پر پزے نے یلغار کردی، حلیم کو برگر نے پچھاڑ دیا…….اور یہ کلچر کلچر کرتے پھرتے ہیں۔آئی ایم ایف کے بعد ’’اوئی‘‘ ایم ایف شروع ہوگا۔یہ جمہوریت عوام نہیں انجینئرنگ کی پیداوار بلکہ شاہکار ہے۔کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام، جمہوریت اور پاکیزگی کا داخلہ منع ہے۔قرض لے کر قرض چکانا ایسے ہی ہے جیسے کوئی آگ کی مدد سے آگ بجھانا چاہے یا گلیشیئر کی مدد سے سیلاب روکنا چاہے۔صحرا سے تیل نکل آئے تو وہ باغوں پہ بھاری ہوجاتا ہے۔ناخن اگلیوں پر ہوتے ہیں، اگلیاں ہاتھوں پر ہوتی ہیں اور جن کے ہاتھ ہی کٹ چکے ہوں……..وہ ہوش کے ناخن کہاں سے لائیں؟جسے ہم آزادی سمجھ رہے ہیں وہ دراصل آزادی کا دیباچہ تھایہ آزادی کی عمارت نہیں، صرف اس کا پلاٹ اور نقشہ تھاصرف آقائوں کی تبدیلی ہی آزادی نہیں ہوتی مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرے آقا کا نام جیمز ہے یا جان محمد، لارنس ہے یا لعل دین، ایبٹ ہے یا اکبر، ایمپرس یا علم دین، جبرلڈ ہے یا جگا۔بوزنے ہیں تو ملے ہم کو ہمارا جنگل آدمی ہیں تو مداری سے چھڑایا جائےبندر پھر خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں صرف ایک مداری سے پالا پڑتا ہے جبکہ یہاں تو؟

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
How much money was collected in the same infamous party for Shaukat Khanam?
Previous Post شوکت خانم کے لیے ایک ہی افطار پارٹی میں کتنی رقم جمع کر لی گئی ؟
Next Post ایک خبر نے سب کو حیران کر ڈالا
One news shocked everyone

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.