counter easy hit

روزہ تقویٰ اورپرہیزگاری کادرس دیتا ہے، حاجی جاوید اقبال

Haji Iqbal

Haji Iqbal

گجرات (صغیراحمد قمر )امیر جماعت اسلا می گجرات سٹی حاجی جاوید اقبال نے کہا ہے کہ روزہ تقویٰ اورپرہیزگاری کادرس دیتا ہے۔رمضان کی رحمتیں اوربرکتیں سمیٹنے کے لئے ہمیں دوسروں کاخیال رکھناچا ہئے۔محبتوں کوفروغ دینامعاشرے کی اہم ضرورت ہے۔دنیامیں امن کاقیام نظام مصطفیؐ کے نفاذسے مشروط ہے۔جماعت اسلا می ملک وقوم کودیانتداراورمخلص قیادت فراہم کرسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ رحمت عالم ؐ نے انسانیت کوحقیقی دستوردیا۔کامل محبت مصطفیؐ دنیا وآخرت میں کامیابی کے حصول کی سند ہے۔انھوں نے مزیدکہا کہ معاشرے کی اصلا ح کے لئے نظام کوتبدیل کرنا ہوگا۔رمضان المبارک اسلا می بھا ئی چارے کے فروغ کا مہینہ ہے ہرمسلمان اللہ کوراضی کرنے کے لئے بھرپورفائدہ اٹھائے۔